جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین:نئی معیاری پیداوری ٹیکنالوجیز زراعت کے شعبے میں فروغ کا باعث بن...

چین:نئی معیاری پیداوری ٹیکنالوجیز زراعت کے شعبے میں فروغ کا باعث بن رہی ہیں

ہیڈلائن:

چین:نئی معیاری پیداوری ٹیکنالوجیز  زراعت کے شعبے میں فروغ کا باعث بن رہی ہیں

جھلکیاں:

چینی زرعی ٹیکنالوجی  کمپنی نے زراعت کے شعبے میں کام کی رفتار کو تیز کرنے اور انسانی محنت کو کم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔فصلوں کے انتظامی پلیٹ فارمز، خودکار ٹریکٹرز اور سپرے کرنے  کے حوالے سے ٹیکنالوجیز نے کسانوں کی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر اور  ماحول دوست بنا دیا ہے۔ تفصیل وڈیو میں ملاحظہ کریں

شاٹ لسٹ:

1۔ زرعی شعبے کےمختلف مناظر

2۔اسٹینڈ اپ1(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ، شِنہوا

3۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یو جیامِنگ،نمائندہ، شِنہوا

4۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): وین بیاؤتانگ، صدر، جی جیارون ٹیکنالوجی گروپ کمپنی، لمیٹڈ

5۔اسٹینڈ اپ2(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ شِنہوا

6۔ساؤنڈ بائٹ3(چینی): لو ٹینگ فو، زرعی ٹیکنیشن

7۔زرعی شعبے کےمختلف مناظر

8۔اسٹینڈ اپ3(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ شِنہوا

9۔ساؤنڈ بائٹ4(چینی): چھن ژیومیاؤ، سی ایف او، جی جیارون ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ

تفصیلی خبر:

اسٹینڈ اپ 1(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ، شِنہوا

’’زرعی شعبہ معاشرے  کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔ دنیا بھر میں کام کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کسانوں پر مشتمل ہے۔یہ کسان اپنی روزی روٹی کے لئے زمین پر انحصار کرتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ زراعت کو کس طرح آسان اور کم محنت طلب بنایا جاسکتا ہے؟اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے میں چین کےجنوبی علاقے ناننگ میں واقع ایک زرعی ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ کرنے آیا ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یو جیامِنگ،نمائندہ، شِنہوا

’’مسٹر۔وین، کیا آپ ہمیں اپنی کمپنی کی جدید  زرعی ٹیکنالوجی دکھا سکتے ہیں؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): وین بیاؤتانگ، صدر، جی جیارون ٹیکنالوجی گروپ کمپنی، لمیٹڈ

’’یقیناً۔یہ ٹیکنالوجی سال2024 میں شروع کی گئی جدید ترین مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ہماری مصنوعات میں سے ایک ہے۔اس میں ایک پتہ درج کریں، اپنے کھیت کی حدود میں دائرہ لگائیں،یہ  ٹیکنالوجی خود بخود رقبہ، فریم، اونچائی اور منتخب کھیت کی دیگرمعلومات کا حساب لگائے گی۔

اب آپ اس بٹن کو دبا کر اپنے کھیت سے رابطہ کرسکیں گے۔ مجھے میرے کھیت کی بنیادی معلومات  دکھائیں۔ دیکھیں؟ یہ ٹیکنالوجی زمین کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرتی ہے۔

ہم  کھیتوں کی زرعی مہارت اور الگورتھم کےتحت دیکھ بال کرتےہیں تاکہ اسے پورٹیبل فارمنگ کنسلٹنٹ بنایا جاسکے۔ اپنے آغاز کے بعد سے اس پروڈکٹ نے اب تک 5 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کی ہے ۔‘‘

اسٹینڈ اپ 2(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ شِنہوا

’’مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کو کھیتوں میں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس تجرباتی کھیت میں فصلوں کے انتظامی پلیٹ فارمز، خودکار ٹریکٹرز اور اسپریئرز نے کسانوں کی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر اور  ماحول دوست بنا دیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(چینی): لو ٹینگ فو، زرعی ٹیکنیشن

’’یہ ہمارے اس کھیت میں متعارف کردہ بغیر کانٹے کے ڈریگن فروٹ ہیں۔ڈریگن فروٹ کی یہ قسم شکل اور ذائقہ کے لحاظ سے بہت اعلیٰ ہے اور یہ مارکیٹ میں بھی بہت مقبول ہے۔آبپاشی کے نظام اور محتاط کاشتکاری کے ذریعے ہم نے نسبتا زیادہ بہتر منافع حاصل کئے ہیں۔‘‘

چین زرعی تبدیلی اور اس شعبے میں بہتری لانے  کی رفتار کو تیز کر رہا ہے۔چین کی زرعی منظرنامے کی رپورٹ(2033-2024) کےمطابق حیاتیاتی افزائش کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت، اعلیٰ پیداوار،موثر ٹیکنالوجی کے ماڈلز کی ترویج اور معیاری زرعی اراضیکی بدولت فصلوں کی پیداوار 2033 تک 6,438 کلوگرام فی ہیکٹر کےساتھ فی یونٹ10.7فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔

اسٹینڈ اپ3(انگریزی): یو جیامِنگ، نمائندہ شِنہوا

’’نئی، اعلی معیار کی پیداواری قوتیں جدت اور صنعتی چین کے انضمام سے الگ نہیں ہوسکتیں۔زراعت بھی اس سےمستثنیٰ نہیں، کیونکہ اس کا بنیادی مرکز تکنیکی جدت سے چلنے والی اعلیٰ پیداوار میں ہے۔ناننگ حکومت زرعی ٹیکنالوجی کےشعبوں میں پیش رفت    اور انہیں عملی پیداواری صلاحیت میں تبدیل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ4(چینی): چھن ژیومیاؤ، سی ایف او، جی جیارون ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ

’’ہم ہرسال اپنے منافع کا تقریبا 10فیصد (آر اینڈ ڈی)تحقیق و ترقی پر خرچ کرتے ہیں۔2023 میں ٹیکسیشن انتظامیہ کی رہنمائی میں ہماری کمپنی کو (آر ایند ڈی) تحقیق و ترقی کے اخراجات کی مد میں 82 لاکھ یوآن(تقریباً  11 لاکھ 23 ہزار 400 امریکی ڈالر)ٹیکس میں رعایت ملی ہے۔

ناننگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!