ہیڈلائن:
عظیم دیوار چین کی سیر کے لئے آنے والے عالمی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
جھلکیاں:
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی چین کی جن شان لِنگ عظیم دیوار پر غیر ملکی سیاحوں کی ایک نئی لہر دیکھی گئی۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےسیاحوں نےعظیم دیوار پر چڑھ کر اس کی طویل تاریخ اور چینی باشندوں کے عزم و ہمت کو قریب سےمحسوس کیا۔تفصیل وڈیو میں دیکھئے
شاٹ لسٹ:
1۔ایونٹ کے مختلف مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): رومین لاپوج ، فرانسیسی سیاح
3۔ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): کورین نکول،فرانسیسی خاتون سیاح
4۔ساؤنڈ بائٹ3(عربی): ابراہیم، یمنی سیاح
تفصیلی خبر:
چین کے شمالی صوبے ہیبے کےجن شان لِنگ عظیم دیوار کے مقام پر نئے سال کے ابتدائی دنوں میں عالمی سیاحوں کا ایک بڑا رجحان دیکھا گیا ہے۔
یہ سیاح اس عظیم دیوار کے تاریخی اور ثقافتی کرشموں کا تجربہ کرنے کے لئے بہت پرجوش تھے۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): رومین لاپوج ، فرانسیسی سیاح
’’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عظیم دیوار ایک متاثرکن یادگار اور بہت خوبصورت مقام ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ عظیم دیوار ایک طویل تاریخ کی حامل ہے۔ یہاں کا دورہ کرنا بہت شاندار ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): کورین نکول،فرانسیسی خاتون سیاح
’’چین آ کر اس عظیم دیوار پر چڑھنے پر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ دیوار عالمی سطح پر ایک مشہور اور پسندیدہ یادگار ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3(عربی): ابراہیم، یمنی سیاح
’’یہ عظیم دیوار زندہ تاریخ کی ایک کتاب ہے۔ چین کی عظیم دیوار پر چڑھ کر میں اس دیوار کی تعمیر، دیکھ بھال اور ورثے میں جھلکتے چینی عوام کےعزم و ہمت کو بہتر انداز میں دیکھ سکتا ہوں۔یہاں کھڑے ہوکر میں ماضی کی کہانیوں کو محسوس اور چین کی طویل تاریخ کو بہتر طور پرسمجھ سکتا ہوں۔‘‘
شی جیا چوانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
شِنہوا
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link