جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22ستمبرکوہوگا، فیس میں 33فیصد اضافہ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22ستمبرکوہوگا، فیس میں 33فیصد اضافہ

اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملک بھر سمیت سعودی عرب، یو اے میں 22 ستمبر کو ہوگا، پی ایم ڈی سی نے داخلہ فیس میں بھی 33 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت سعودی عرب،یو اے ای میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوگا، رواں برس ایم ڈی کیٹ میں ملک بھر سے 2لاکھ سے زائد امیدوار حصہ لیں گے،ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس  کے داخلہ ٹیسٹوں کی فیس میں 33فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ فیس 6ہزار سے بڑھ کر 8ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ بیرون ملک سے حصہ لینے والے طلباء کی رجسٹریشن فیس 40ہزار روپے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی 1ارب 60کروڑ روپے سے زائد رجسٹریشن کی مد میں وصول کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!