راولپنڈی: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران کا موسم تبدیل، دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، علی امین نے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی، طرز عمل تب بھی مثبت تھا، اب بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سینئر لیگی رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے، اسٹیبلشمٹ ہمیشہ ہی پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے تاہم پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین نے آپریشن مخالف کوئی بات نہیں کی تھی، ان کا طرز عمل اس وقت بھی مثبت تھا،اب بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ غیرسیاسی ہے مگر لگتا ہے ان کا موسم تبدیل ،دل میں ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے۔
