پیر, مارچ 24, 2025
تازہ تریننجکاری عمل شفاف ہوگا، خلاف قانون کسی چیز کی اجازت نہیں دی...

نجکاری عمل شفاف ہوگا، خلاف قانون کسی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسحاق ڈار

اسلام آباد :  نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارنے سینیٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، خلاف قانون کسی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، مشرف دور میں پی ٹی سی ایل کا بیہودہ معاہدہ ہوا، سٹیل ملزکی نجکاری نہ ہونے سے سینکڑوں ارب کا خسارہ ہوچکا،معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے،غزہ پر حکومت کا موقف واضح، ہر فورم پر جنگ بندی ،اسرائیل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزی خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر نے جو سوال اٹھائے وہ اہم ہیں اور وزراء نے اس کا جواب دیا ہے، نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے ناطے میں ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دوں جو خلاف قانون ہوں کیونکہ عمل مکمل ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی کے پاس آئے گا ، پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد پھر یہ کابینہ میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے 800 ملین ڈالر اور سٹیل ملز کی بات کی، اس ایوان میں ان دونوں کے حوالے سے بات ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کا پرویز مشرف دور میں بیہودہ معاہدہ کیا گیا،اس وجہ سے پراپرٹی منتقلی کا مسئلہ (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی حل نہ کر سکیں اور جو 800 ملین ڈالرآنے تھے وہ نہ آسکے ۔ انہوں نے کہاکہ سٹیل ملز کی نجکاری نہ ہونے سے سینکڑوں ارب کا خسارہ ہوچکا ہے ،کیا یہ ہمارا فرض نہیں کہ اس پر گائیڈ کریں، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہامیں اس بات کا خیر مقدم کروں گا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے پر تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر حکومت کا واضح موقف موجود ہے، پاکستان ہر فورم پر غزہ میں ہونیوالی بربریت پر آواز اٹھا رہا ہے، اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ ہونا چاہئے، کل آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کو مکمل طور پر سپورٹ کیا، ہم نے غزہ کے طالبعلموں کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!