جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین میں 27 کروڑ یوآن کی لاگت سے بی ایم ڈبلیو کے...

چین میں 27 کروڑ یوآن کی لاگت سے بی ایم ڈبلیو کے سپلائی سینٹر میں توسیع کا آغاز

شین یانگ: چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدر مقام شین یانگ میں جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کے سپلائی سینٹر کے توسیعی منصوبے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے، اس منصوبے پر 27 کروڑ یوآن ( 3 کروڑ 78 لاکھ امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔

سنگ بنیاد رکھنے تقریب  شین یانگ میں چین – جرمنی ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹریل پارک میں منعقد ہوئی۔ یہ رن بانگ دامی آٹوموٹو سپلائی چینز انڈسٹریل پارک کا دوسرا مرحلہ ہے۔

منصوبے کا مجموعی رقبہ 80 ہزار مربع میٹر ہے جس میں تعمیراتی رقبہ 49 ہزار مربع میٹر ہوگا۔

منصوبے کی مالک کمپنی رن بانگ دامی لاجسٹکس کے ایک منیجر کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے یہ گاڑی کے پرزوں کی پری  اور پوسٹ پروڈکشن اور برآمد کی خدمات مہیا کرے گا۔

تیاری ، ذخیرہ اور ترسیل جیسے معاون سہولیات کی مدد سے یہ منصوبہ گاڑیوں کے پرزوں کی وصولی ، بھیجنے ، تیاری ، پیکیجنگ ، ذخیرہ کرنے ، نقل و حمل ، ترسیل اور دیگر خدمات میں استعمال کیا جائے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!