جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین خدمات کی کھپت کی اعلیٰ معیاری ترقی میں پیش رفت کیلئے...

چین خدمات کی کھپت کی اعلیٰ معیاری ترقی میں پیش رفت کیلئے کوشاں

بیجنگ: چین اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی میں تعاون اور،محفوظ، متنوع اور معیاری خدمات کی عوامی ٓطلب پوری کرنے کیلئے صارفین کی خدمات کو مزید ترقی  دینےپرسرگرم عمل رہے گا۔

چینی ریاستی کونسل کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصول میں 20 اہم امور کا تعین کیا گیا ہے جن میں مہمان نوازی،مقامی خدمات،معمر افراد کی دیکھ بھال۔،بچوں کی دیکھ بھال،تفریح،سیاحت،کھیل،تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں کھپت کے  امکانات تلاش کرنا شامل ہے ۔

رہنما اصول میں ڈیجیٹل،ماحول دوست اور طبی خدمات جیسی نئی  اقسام کی  کھپت کوفروغ  دینا،کھپت کے نئے منظرنامے پیدا کرنا،مارکیٹ رسائی کو آسان بنانا،ضابطے کو مضبوط بنانا اور خدمت کی کھپت کیلئے مزید پالیسی مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

رہنما اصول کی دستا ویز کے مطابق چین ٹیلی کمیونیکیشن،تعلیم،معمر افراد کی دیکھ بھال، طبی دیکھ بھال کے شعبوں میں کھلے پن کو جاری رکھے گا اور ٹیکنلوجی،خدمات اور سیاحت جیسے شعبوں میں  کھلے پن کے اقدامات  پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ چین داخلے کی پالیسیوں  اور کھپت کے ماحول کو بہتر بنائے گا،پروازوں کی بحالی میں تیزی لائے گا،ادائیگی کی متنوع خدمات فراہم کرے گااور  مزید ممالک کو ویزا فری داخلے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!