جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلافغانستان میں نمک کی تین کانوں کی کھدائی کا کام شروع

افغانستان میں نمک کی تین کانوں کی کھدائی کا کام شروع

مائی مانا،افغانستان: افغانستان کی وزارت کان کنی اور پٹرولیم کے ترجمان  نے کہا ہے کہ صوبے فریاب  کے ضلع  کرم قل  میں نمک کی 3 کانوں کی کھدائی باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔

عہدیدارہمایوں افغان کے مطابق ایک مقامی نجی کمپنی کے تحت چلنے والے اس منصوبے میں 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر سرمایہ کا ری کی گئی ہے۔ کمپنی کو 14 مربع کلومیٹر علاقہ 15 سال کیلئے لیز پر دیا گیا ہے  جہاں سے روزانہ کئی ٹن نمک نکالا جائے گا۔

کھدائی کے کام کے علاوہ کمپنی علاقے میں نمک صاف کرنے کا پلانٹ بھی لگائے گی۔

اس منصوبے  سے 5 سو افراد کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہونے کی توقع ہے جس سے مقامی معشیت کو فروغ ملے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!