پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینبہار کے تہوار کے دوران نیوکلئر پاور پلانٹس کا عملہ خدمات انجام...

بہار کے تہوار کے دوران نیوکلئر پاور پلانٹس کا عملہ خدمات انجام دے رہا ہے

چین میں بہار کے تہوار کے دوران بھی نیوکلیئر پاور پلانٹس کا عملہ معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

چین کے مشرقی صوبہ فوجیان میں واقع جوہری توانائی کے یونٹ ہوا لونگ ون، میں ایک ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عملے  نے نئے سال کی تعطیلات کے دوران آپریشنز میں تسلسل کے لئے معمول کے مطابق خدمات انجام دی ہیں۔

یہ ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبے کا پہلا یونٹ ہے جو اس سال یکم جنوری 2025 سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کر چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): کانگ شیاؤڈونگ، سٹاف ممبر، فرسٹ پاور جنریشن یونٹ، ژانگ ژو نیوکلئر پاور پراجیکٹ

’’ کنٹرول روم کے آپریٹر زجوہری  ری ایکٹر کی طاقت، ٹھنڈک اور دباؤ جیسی اہم امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ اگر کچھ غیر معمولی ہوتا ہے تو ہمیں فوری طور پر کارروائی کرنا پڑتی ہے۔ ہر کارروائی میں سخت طریقہ کار کی پیروی لازمی ہوتی ہے۔یہاں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘‘

ہوا لونگ ون، ری ایکٹر عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظتی معیاروں کو پورا کرتا ہے۔ یہ ملک کی جوہری توانائی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کا عکاس بھی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو فینگ، سٹاف ممبر، چائنہ نیشنل نیوکلئر پاور کمپنی لمیٹڈ (سی این این پی)

’’ ہمارا منصوبہ ہے کہ  تعطیلات کے بعد دوسرے یونٹ کے لئے  ہاٹ فنکشن ٹیسٹ کئے جائیں۔ ڈیوٹی پر موجود ہمارے عملے نے تمام ضروری دستاویزات پہلے ہی تیار کر لی ہیں تاکہ ٹیسٹ کسی مشکل کے بغیر اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکیں۔‘‘

ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبہ 6ہوا لونگ ون جوہری توانائی کے یونٹس پر مشتمل ہونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہوا لونگ ون جوہری توانائی کا ایک یونٹ ہر سال 10 ارب کلو واٹ آور سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے۔

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!