ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرٹینمنٹاجے دیوگن اور تبو کی فلم زیادہ پیسے کمانے میں ناکام

اجے دیوگن اور تبو کی فلم زیادہ پیسے کمانے میں ناکام

اداکار اجے دیوگن اور تبو کی فلم باکس آفس پر پہلے دن پیسے کمانے میں سست روی کا شکار دکھائی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم اوروں میں کہاں دم تھا پہلے فلم باکس آفس پر 2 کروڑ روپے کما سکی۔

فلم کی ریلیز سے قبل اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر فلم کی پروموشن بھی کی تھی جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں فلم کے بزنس کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ فلم 2 نوجوان محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جو الگ ہو جاتے ہیں اور پھر کئی سالوں بعد ملتے ہیں۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اگلی فلم ’سنگھم اگین‘ میں رنویر سنگھ، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!