جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینعالم اسلام آج تک اسرائیل کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکا،...

عالم اسلام آج تک اسرائیل کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکا، دیکھنا ہوگا اسرائیل مضبوط ہے یا مسلم دنیا کمزور؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عالم اسلام آج تک اسرائیل کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکا، دیکھنا ہوگا اسرائیل مضبوط ہے یا مسلم دنیا کمزور ہے؟،اسرائیلی مظالم ،اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر او آئی سی کانفرنس نہ بلاناحکومت کی ناکامی ہے،جب ہم اپنوں کو ہی نہ جوڑ سکیں تو اسرائیل کیخلاف کیا بلاک بنائینگے؟۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فلسطین میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، قرارادوں سے کچھ نہیں ہوگا، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا اسرائیل زیادہ مضبوط ہے یا مسلم دنیا کمزور ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مسلم دنیا زیادہ کمزور ہے، آج تک عالم اسلام اسرائیل کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکا، نہ ہی اسے عالمی عدالت میں گھسیٹ سکا ہے ،اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں بھی غیر مسلم ممالک ہی لے کر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر مظالم اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر او آئی سی کی کانفرنس نہ بلانا موجودہ حکومت کی ناکامی ہے، اسرائیلی مظالم کی جنتی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیل کے خلاف یکجہتی کی ضرورت نہیں لیکن جب آپ اپنوں کو ہی نہ جوڑ سکیں تو اسرائیل کے خلاف کیا بلاک بنائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم پارلیمان میں بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھایقینی بنایا جائے کہ قانون کے مطابق کے علاوہ کسی کو گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا، ہمارے کارکن حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دائر کی گئی مگر وہ آج بھی حاضر نہیں ہوئے، اس پر سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ وہ پولیس کی حراست میں نہیں ہیں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں، آپ سب کے سپیکر ہیں، حاجی امتیاز کو پروڈیوس کروانا آپ کی ذمہ داری ہے، یہ جبری گمشدگی ختم ہونی چاہئے ،ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں بیرسٹر گوہر کی درخواست کو ضرور دیکھوں گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!