ووہان: چین میں کم اونچائی پر سیاحت کا ایک نئے انداز متعارف کرایا جارہا ہے جس کے لئے مقامی ساختہ اے ایس 700 شہری انسان بردار ہوائی جہازنے کامیابی سے اپنی پہلی نمائشی پرواز مکمل کی۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق کم اونچائی پر سیاحتی خدمت میں اپنی کارکردگی اور صلاحیتیں جانچنے کے لئے ایک اے ایس 700 ہوائی جہاز نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ مین کے ژانگ ہی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔
اس نمائشی پرواز کا دورانیہ تقریبا 2 گھنٹے تھا جس میں ایک طے شدہ راستے پر کم اونچائی سیاحت کا منظر نامہ آزمایا گیا۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ ہوائی جہاز نے مقامی پارک، دریا میں ایک جزیرے اور شہر کے دیگر مشہور خوبصورت مقامات کے اوپر پرواز کی اور پھر بحفاظت زمین پر اترگیا ۔ پرواز کے دوران اس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بلندی 500 میٹر تھی۔
اسے تیارکرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اے ایس 700 پر سوار مسافر کم بلندی پر بڑے پینورامک سائیڈ کھڑکیوں سے فضائی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کی درمیانی رفتار اور کم بلندی پر پرواز کم بلند مقامات کے لئے مثالی ہے ۔ ہوائی جہاز سیاحوں کو مستحکم اور محفوظ پرواز کے ساتھ "بادلوں پر تیرنے ” جیسا تجربہ فراہم کرے گا۔
اے ایس 700 سنگل کیپسول انسان بردار ہوائی جہاز کی ایک قسم ہے جس میں پائلٹ سمیت زیادہ سے زیادہ 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 4 ہزار 150 کلوگرام ہے یہ 700 کلومیٹر تک زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے پرواز کرسکتا ہے۔ اسے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے اسپیشل وہیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔