اسلام آبا د: رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی یا اختلاف نہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر پیش بجٹ کاحال سب کے سامنے ہے، مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کیساتھ ہیں، بجٹ ٹیکسز کیخلا ف6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی یااختلاف نہیں ہے البتہ اختلاف رائے الگ چیزہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ کا جو حال کیا گیاوہ سامنے ہے، ٹیکسوں کی بھرمار ہے، یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کیساتھ ہیں، صنعتیں ہو یا فارمرز، بجٹ میں کسی شعبے کو نہیں بخشا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سیشن میں اپنے ممبران اسمبلی کی کارکردگی سے
مطمئن ہوں، بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف 5جولائی کو مانسہرہ اور 6جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوں صاف، شفاف ہونے چاہئیں جن سے ملک میں استحکام آئے۔