منگل, دسمبر 2, 2025
پاکستانخواتین کیخلاف صنفی بنیاد پر تشدد مقدمات میں 25فیصد اضافہ، 2025ء میں...

خواتین کیخلاف صنفی بنیاد پر تشدد مقدمات میں 25فیصد اضافہ، 2025ء میں 6543 واقعات رپورٹ

پاکستان میں خواتین کیخلاف صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا، صرف رواں سال 2025ء میں اب تک 6543 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ساحل کی جنوری تا نومبر 2025ء تک صنفی بنیاد پر تشدد واقعات کی جاری رپورٹ کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 کے مقابلے میں رواں سال 2025ء میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران خواتین پر تشدد کے 5253 جبکہ رواں سال اب تک 6543 واقعات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں قتل کے1414، اغوا کے1144، تشدد کے 1060، خودکشی کے 649اور عصمت دری کے 585 مقدمات شامل ہیں۔

ساحل کے مطابق 32فیصد مقدمات میں خواتین کیساتھ بدسلوکی کرنیوالے اپنے جبکہ 17فیصد غیر تھے، اسی طرح 21فیصد کیسز میں زیادتی کرنے والے نامعلوم تھے۔

رپورٹ کے مطابق صنفی بنیاد پر تشدد کے زیادہ تر واقعات ذاتی جگہوں پر پیش آئے، 60 فیصد کیسز میں متاثرہ اپنے گھر میں تھی جبکہ 13فیصد کیسز بد سلوکی کرنیوالی کی جگہ پر پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمات میں78 فیصد پنجاب، 14 فیصد سندھ، 6 فیصد 2 فیصد بلوچستان، جموں کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں سامنے آئے۔ ساحل کے مطابق رپورٹ شدہ کیسز میں سے 77فیصد پولیس کے پاس رجسٹرڈ، 1 غیر رجسٹرڈ، 21فیصد میں رجسٹریشن کا ذکر نہیں جبکہ 1فیصد میں پولیس نے اندراج مقدمہ سے انکار کیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!