جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ تریناقوام متحدہ کی قرارداد 2758 چیلنج نہیں کی جاسکتی،ترجمان چینی مین لینڈ

اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 چیلنج نہیں کی جاسکتی،ترجمان چینی مین لینڈ

بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 2758 کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا جو ایک چین اصول کی مکمل عکاسی اور تصدیق کرتی ہے۔

ریاستی کونسل کے امورِ تائیوان دفترکے ترجمان چھن بین ہوا نے یہ بات قرارداد سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

چھن نے کہا کہ 1971 میں منظور کردہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے ذریعے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی طورپرجائز نشست کو بحال کیا گیا۔ اس قرارداد نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ میں چین کے لئے صرف ایک نشست ہے اور اس میں "دو چین” یا "ایک چین ، ایک تائیوان” کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک چین اصول پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے اور یہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک بنیادی اصول ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں