ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ سے متعلق امریکی قونصل جنرل کے گمراہ کن بیانات پر...

ہانگ کانگ سے متعلق امریکی قونصل جنرل کے گمراہ کن بیانات پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی تنقید

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل گریگوری مے کے قومی سلامتی و انسانی حقوق پر ہانگ کانگ سے متعلق میڈیا انٹرویو میں دیئے گئے مضحکہ خیز اور بے بنیاد بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ  "ایک ملک، دو نظام” کا نفاذ آئین اور بنیادی قانون کے تحت کیا گیا ہے۔ جو قانون کے مطابق مساوی حقوق سمیت بنیادی حقوق اور آزادیوں کو آئینی ضمانت فراہم اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدالتی اختیارات کی تائید کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر اس حقیقت کو فراموش کردیا ہے کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون سے ہانگ کانگ میں بسنے والوں کے ذریعہ معاش اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول کو معمول پر لایا گیا ہے۔ امریکی اقدام دوہرے معیار کے ساتھ اس کی منافقت کو بے نقاب کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون اور تحفظ قومی سلامتی قانون کے تحت قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والے جرائم اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر اور سزاؤں کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی بنیاد اور متعلقہ افراد کے جرم کی نوعیت کے اعتبار سے قانون کے تحت کارروائیاں کرتے ہیں وہ قانون کی پاسداری کرنے والے افراد اور نادانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

قبل ازیں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی سفارت کار پر زور دیا تھا کہ وہ جھوٹ پھیلانے اور ہانگ کانگ پر حملہ آور ہونے بجائے بنیادی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور طرز عمل پر عملدرآمد کریں۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!