جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانخیبرپختونخوا ، شدید بارشوں سے 3 دن میں 24افراد جاں بحق،17زخمی

خیبرپختونخوا ، شدید بارشوں سے 3 دن میں 24افراد جاں بحق،17زخمی

پشاور :  خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش، سیلاب کے باعث 24 افراد جاں بحق ،17 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ تین دنوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 150گھروں کو نقصان پہنچاہے جبکہ کئی سڑکیں لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ہیں جنہیں کھولنے کیلئے چھوٹی اور بڑی مشینری مصروف عمل ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جو 6 اگست تک جاری رہے گا جس سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی، شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!