جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانتربت، سڑک کنارے دھماکہ،خاتون ،2بچے جاں بحق

تربت، سڑک کنارے دھماکہ،خاتون ،2بچے جاں بحق

تربت :  تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون اوردو بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، بم ڈسپوزل سکوا ڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!