جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینخیبرپختونخوا پولیس، ایف سی جوانوں نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف ہراول دستے...

خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی جوانوں نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی جوانوں نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا،ہم اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں، قوم خیبر پولیس چوکی حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونیوالے اہلکاروں کی قربانی یاد رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں خیبر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین جبکہ شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دونوں کی لازوال قربانی کو قوم یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے جری افسروں و جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں