جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانسپریم کورٹ ،تمام صوبوں کو موسمیاتی تبدیلی بارے عملی اقدامات اٹھا کر...

سپریم کورٹ ،تمام صوبوں کو موسمیاتی تبدیلی بارے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ 15 جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کو موسمیاتی تبدیلی بارے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ 15 جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام بارے درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ پنجاب جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں موسمی تبدیلی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہمیں وہ بتائیں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں، زبانی جمع تفریق کی بجائے تحریری رپورٹ دیں، ہم نے تمام چیف سیکرٹریز کو بلایا تھا بلوچستان سے کون آیا ہے؟، عدالت کو بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی طبیعت خراب ہے اس لئے نہیں آئے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ عدالت کو بتایا کہ سندھ میں موسمی تبدیلی کیلئے مکمل پالیسی بنائی گئی ہے۔

جسٹس منصور نے پوچھا سندھ میں موسمی تبدیلی بارے بجٹ بھی کیا رکھا گیا ہے؟، میرے پاس مکمل پلان کے ساتھ آئیں۔چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ میں موسمی تبدیلی سے بچاؤ والے 20 لاکھ گھر بنائے جائینگے ان میں سے ڈیڑھ لاکھ گھر بن گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری خبیر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی بارے اقدامات کررہی ہے اس کیلئے فنڈز بھی رکھے گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کریں، خیبرپختونخوا اور سندھ میں پالیسی تو ہے لیکن عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام صوبے موسمی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ 15جولائی تک جمع کروائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں